یونس خان’ٹیسٹ میں 10,000رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

 

پنگانیوز

پاکستانی معروف بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کیریئر میں بڑا ریکارڈ بنادیا، 10,000رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیرہویں اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوران سر انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں یونس خان نے 39سال کی عمرمیں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ،ان سے پہلے اب تک کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیسٹ میچز میں اتنے رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔یونس خان نے اب تک 115ٹیسٹ میچز کھیلے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کے 116 ویں ٹیسٹ میچ میں   10,000رنز بنانے کا کارنامہ سر انجام دیا ۔ یونس خان یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 13 ویں اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔انہوں نے  265ون ڈے میچز میں 7,249رنز  بھی بنا رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ یونس خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے ،ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہے ،جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

Advertisements

یونس خان’ٹیسٹ میں 10,000رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے” پر ایک تبصرہ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s